سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(525)ایک عالم و مبلغ کی صفت

  • 17125
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-18
  • مشاہدات : 863

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

بعض لوگ کہتے ہیں کہ بدعت اور سنت کے موضوع پربات کرنے سے پرہیز کرنا چاہے کیونکہ جب خطیب اس موضوع پر بات کرے گا تو لوگوں سے اختلاف پیدا ہوگا ۔ کیونکہ اکثر لوگ اہل بدعت ہیں سنتوں سے واقف نہیں، اس لیے ان سے جھگڑا ہو گا اور فتنہ پیدا ہوگا کیونکہ لوگ ان خطبوں کو اپنی خوہشات کے خلاف پاکر ان کی طرف متوجہ نہیں ہوں گے ۔ توکیا اس شخص کو فتنہ کھڑا کرنے والا کہا جاسکتا ہے جو عقیدہ کو بدعتوں سے پاک کر کے صحیح کرنا چاہتا ہے یا وہ شخص فتنہ کا باعث ہے، جو اللہ کے حکم کی مخالفت کرتاہے۔؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

ایک مبلغ میں یہ صف ہونی چاہے کہاسے ان امور کا صحیح علم حاصل ہوجن کا وہ حکم دیتا ہے یا جن سے منع کر تا ہے ۔ اسے امر ونہی میں حکمت کا خیال رکھنا چاہے۔ اسے چاہے کہ مصالح کا موازنہ کرکے راحج کو مرجوح پر فوقیت دے اور مفاسد میں غور کرکے بڑی خرابی کو دور کرن کے لیے چھوٹی خرابی کا ارتکاب کرے۔ اسی طرح جب مصلحت اور خرابی باہم مقابل ہوں اور مصلحت راجح ہو تو اسے اختیار کرے اور اگر مفاسد کا امکان زیادہ ہو تو اسے ترک کر دے۔ لہٰذا اسے چاہے کہ سنت بیان کر اور اس کی تائید کر اور بدعت بھی بیان کرے اور س کی تردید کرے لیکن یہ سب کام ، حکمت اچھے طریقے سے نصیحت اورشائشگی سے بحث مباحثہ کے ذریعے ہونے چاہیں ۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایاہے:

 ﴿ادْعُ إِلَىٰ سَبِيلِ رَبِّكَ بِالْحِكْمَةِ وَالْمَوْعِظَةِ الْحَسَنَةِ ۖ وَجَادِلْهُم بِالَّتِي هِيَ أَحْسَنُ...١٢٥﴾...النحل

’’ اپنے رب کے راستے کی طرف دعوت دیجئے حکمت ودانائی سے اورعمدہ نصیحت سے اور ان سے اس انداز سے بحث کیجئے جو بہترین ہو۔‘‘

اس طریقے پر عمل کرنے والے کو فتنہ برپا کرنے والا نہیں کہا جائے گا۔

ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب

فتاویٰ دارالسلام

ج 1

محدث فتویٰ

 

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ