سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(406)ہر ایک کے ساتھ صحیح کام میں تعاون کریں

  • 17005
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-20
  • مشاہدات : 685

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

اس وقت جو جماعتیں اور فرقے موجود ہیں‘ مثلاً اخوان المسلین کی جماعت‘ تبلیغی جماعت‘ انصار السنة المحمدیه کی جماعت‘ جمعیۃ شرعیہ سلفی اور جو التکفیروالجهرة والے کہلاتے ہیں‘ یہ سب اور ان کے علاوہ اور بھی جماعتیں مصر میں موجود ہیں۔ سوال یہ ہے کہ ان کے متعلق ایک مسلمان کا کیا موقف ہونا چاہئے؟ کیا حضرت عائشہؓ کی وہ حدیث ان پر صادق آتی ہے کہ: ان تمام فرقوں سے الگ رہو اگرچہ درخت کی جڑچبانی پڑے‘ حتیٰ کہ تجھے موت آجائے اورتو اسی حال میں ہو۔‘‘ یہ حدیث امام مسلم نے اپنی کتاب ’’الصحیح‘‘ میں روایت کی ہے۔


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

ان تمام فرقوں میں حق اور باطل‘ غلط اور صحیح پایا جاتاہے ‘ ان میں بعض دوسروں کی نسبت حق سے زیادہ قریب ہیں‘ ان میں خیر زیادہ فائدہ وسیع ہے۔ آپ ان میں سے ہر ایک کے ساتھ اس کے صحیح کاموں میں تعاون کریں اور جو غلطی نظر آئے اس کے بارے میں نصیحت کریں اور مشکوک چیز کو چھوڑ کر غیر مشکوک اختیار کریں۔

ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب

فتاویٰ دارالسلام

ج 1

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ