سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(372)کیا چودہ صدیاں گزرنے پر قیامت آئے گی؟

  • 16972
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-25
  • مشاہدات : 870

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

بعض علماء سے سنا ہے کہ حدیث میں یہ خبر دی گئی ہے کہ چودہ صدیاں پوری ہونے کے کچھ عرصہ بعد قیامت آجائے گی۔ کیا یہ حدیث ہے؟ واضح رہے کہ چودہ صدیاں تو گزر چکی ہیں اور یہ ’’کچھ عرصہ‘‘ سے کیا مراد ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

قیامت قائم ہونے کا تعین کے ساتھ اللہ کے سوا کوئی نہیں جانتا۔ کسی صحیح حدیث میں ایسی کوئی چیز مذکور نہیں جس سے سوال میں مذکور خیال کی تائید ہوتی ہو۔

ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب

فتاویٰ دارالسلام

ج 1

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ