سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(616) جہاں تک ہو سکے اللہ سے ڈرو

  • 16880
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-25
  • مشاہدات : 863

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

میں الحمد للہ ایک مسلمان آدمی ہوں پانچوں نمازیں باقاعدگی سے مسجد میں ادا کرتا ہوں۔لیکن اکثر وبیشتر نیند کے غلبہ کی وجہ سے صبح کی نماز میں پیچھے رہ جاتا ہوں نیند کے غلبے کی وجہ سے اٹھنا بہت مشکل ہوجاتا ہے۔حالانکہ میں الارم بھی لگاتا ہوں اس وجہ سے میں بہت پریشان رہتا ہوں اور ڈرتا ہوں کہ کہیں یہ نفاق ہی نہ ہو تو کیا مذکورہ صورت حال میں میں منافق تو نہیں؟ آپ اس سلسلے میں مجھے کیا نصیحت فرمایئں گے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

آ پ کے لئے واجب یہ ہے کہ مقدوربھر کوشش کیجئے کہ نماز باجماعت ادا کرسکیں اس کے لئے الارم سے فائدہ اٹھایئےجلد سوجایئے اور اہل خانہ سے بھی کہہ دیجئے کہ وہ آپ کو بیدار کردیں تاکہ کہیں ایسا نہ ہو کہ نیند کی وجہ سے آپ الارم کی آواز کو سن ہی نہ سکیں ارشاد باری تعالیٰ ہے:

﴿وَمَن يَتَّقِ اللَّهَ يَجعَل لَهُ مِن أَمرِهِ يُسرًا ﴿٤﴾... سورة الطلاق

‘‘اور جو شخص اللہ تعالیٰ سے ڈرے گاتواللہ تعالیٰ اس کے کام میں سہولت پیدا کردےگا۔’’

نیز ارشاد باری تعالیٰ ہے:

﴿فَاتَّقُوا اللَّهَ مَا استَطَعتُم...﴿١٦﴾... سورة التغابن

‘‘سوجہاں تک ہوسکے اللہ سے ڈرو۔’’

الله تعالیٰ آپ کے لئے معاملہ میں آسانی پیدا فرمائے اور فرض ادا کرنے میں آپ کی مددفرمائے۔آمین(شیخ ابن باز رحمۃ اللہ علیہ )
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ :جلد1

صفحہ نمبر 498

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ