سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(362)نا مناسب اعمال سے جسم کی حفاظت

  • 16838
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-27
  • مشاہدات : 436

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا آنکھ کا گناہ زیادہ سخت ہے یا منہ کا؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

بعض اوقات منہ سے کیا ہوا عمل آنکھ سے کئے ہوئے عمل سے بد تر اور بڑا گناہ ہوتا ہے۔ منہ سے شرک بھی سرزد ہوسکتا ہے جو اللہ تعالیٰ کی نافرمانی پر مشتمل سب سے بڑا گناہ ہے۔ اسی طرح اللہ تعالیٰ کے متعلق بغیر علم کے (سنی سنائی غلط سلط باتیں کہنا) بھی بڑا گناہ ہے‘ اس کے علاوہ بھی زبان کے کبیرہ گناہ معروف ہیں۔ جناب رسول اللہﷺ کی صحیح حدیث ہے کہ آپﷺ نے فرمایا:

(أَکْثَرُ مَا یُدْخلِ النَّاسَ النَّارَ الَّا جْوَفَانِ الْفَرْجُ وَالْقَمُ)

’’لوگوں کو جہنم میں سب سے زیادہ دو چیزیں لے جائیں گی’’شرمگاہ اور منہ‘‘ 1

1 حدیث میں ’’اجوفان‘‘ کا لفظ ہے۔ جس کامطلب ہے وہ چیز او اندر سے خالی ہو۔ (مسند احمد ج:۲‘ ص:۲۹۱‘ ۳۹۲‘ ۴۴۲۔ سنن ابن ماجہ حدیث نمبر: ۳۴۰۰)

ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب

فتاویٰ دارالسلام

ج 1

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ