سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(327)کفار سے میل جول رکھنا

  • 16793
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-08
  • مشاہدات : 479

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا ان رشتہ داروں سے ملاقات کے لے جانا درست ہے جو کافروں سے محبت رکھتے ہی؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اگر ملاقات کے لئے جانے اولا انہیں نصیحت کرے‘ انہیں کافروں سے محبت ترک کرنے کی ترغیب دلائے اور انہیں بتائے کہ شریعت میں مومنوں سے دوستی اور کافروں سے بے تعلقی رکھنے کا کیا مطلب ہے‘ تاکہ انہیں اس مسئلہ میں اپنے فرض کا علم ہوجائے اور امید ہو کہ وہ اپنے دین کے احکام پر پختگی سے عمل کرنے لگیں اور غلط کام چھوڑدیں گے‘ تو اس حالت میں ان سے ملاقات کے لئے جانا جائز ہے۔ بلکہ بسا اوقات امر بالمعروف او رنہی عن المنکر کے لئے ان سے ملاقات کرنا واجب ہوتا ہے‘ رشتہ داروں کے بارے میں یہ کام کرنا زیادہ ضروری ہیں۔ کیونکہ ان سے صلہ رحمی بھی ضروری ہے اور شریعت کے احکام سے واقف کرنابھی۔ البتہ اگر کوئی شخص ان سے ملاقات کے وقت یہ فرض سرانجام نہیں دیتا تو اس کے لئے ان سے ملنے جانا جائز نہیں۔

ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب

فتاویٰ دارالسلام

ج 1

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ