سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(289)سنت کی تضحیک کرنے والے کا حکم

  • 16719
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-19
  • مشاہدات : 769

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

اس شخص کے متعلق شریعت کا کیا حکم ہے جو نبی کریمﷺ کی کسی سنت کا مذاق اڑائے۔ مثلاداڑھی کو‘ داڑھی رکھنے کی وجہ سے مذاق کا نشانہ بنائے اور استہزاء (ٹھٹھے‘مذاق) کے طور پر ’’اور داڑھی والے!‘‘ کہہ کر پکارے۔ براہ کرم اس طرح کہنے والے کے متعلق شرعی حکم بیان کردیجئے۔


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

داڑھی کو ٹھٹھا کرنا بہت بڑا گناہ ہے۔ جو شخص دوسرے کو ٹھٹھے کے طور پر ’’او داڑھی والے!‘‘ کہہ کر پکارتا ہے وہ کفر کا مرتکب ہوتاہے۔ اگر محض پہچان کے لئے یہ لفظ بولتا ہے تو یہ کفر نہیں ہوتا لیکن اسے اس طرح نہیں پکارنا چاہئے۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:

﴿قُلْ أَبِاللَّـهِ وَآيَاتِهِ وَرَسُولِهِ كُنتُمْ تَسْتَهْزِئُونَ ﴿٦٥﴾لَا تَعْتَذِرُوا قَدْ كَفَرْتُم بَعْدَ إِيمَانِكُمْ... ٦٦﴾...التوبة

’’کیا تم اللہ تعالیٰ سے‘ اس کی آیتوں سے اور اس کے رسول سے مذاق کرتے ہو؟ معذرت نہ کرو۔ تم ایمان لانے کے بعد پھر کافر ہوگئے ہو‘‘۔

ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب

فتاویٰ دارالسلام

ج 1

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ