سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(271)نہایت قبیح عادت

  • 16689
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-20
  • مشاہدات : 572

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ہمارے علاقے میں ایک بہت بری عادت پائی جاتی ہے، وہ ہے اللہ تعالیٰ کی ذات مقدسہ کو گالی دینا۔ اس کے متعلق اسلام کا کیا حکم ہے؟ جو شخص یہ حرکت کرتا ہے کیا اس کی بیوی کو طلاق ہوجائے گی؟ یہ مسئلہ واضح کردیجئے، اللہ تعالیٰ آپ کو جزائے خیر دے۔


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اللہ تعالیٰ کی شان میں نازیبا الفاظ کہنا کبیرہ گناہوں میں سب سے بڑا گناہ ہے، بلکہ یہ اسلام سے نکل جانے کے مترادف ہے۔ جس شخص سے یہ غلطی سرزد ہوجائے اسے چاہئلے کہ فوراً توبہ کرے، اللہ تعالیٰ سے معافی مانگے اور بکثرت نیکیاں کرے۔ جب وہ خلوص دل سے پختہ توبہ کرے گا اللہ تعالیٰ اسے معاف فرمادیں گے اور اس کی بیوی اس کے نکاح میں رہ جائے گی-

ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب

فتاویٰ دارالسلام

ج 1

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ