سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(248)ایسے مفید پروگرام سننے کا کیا حکم ہے، جن میں موسیقی نہ ہو؟

  • 16643
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-26
  • مشاہدات : 746

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

بعض مفید پروگرام سننے کا کیا حکم ہے۔ مثلاً اخباروں کے تبصرے یا خبریں وغیرہ جبکہ ان کے ساتھ موسیقی نہ ہو؟ (ل۔ ع۔ م۔ الریاض)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

ایسا پروگرام سننے اور اس سے مستفید ہونے میں کوئی حرج نہیں۔ بشرطیکہ اس کی ابتدا موسیقی سے نہ ہو تاآنکہ وہ ختم ہو جائے کیونکہ موسیقی بھی آلات لہو سے ہے۔ اللہ تعالیٰ اسے چھوڑنے اور اس کے شر سے محفوظ رہنے کی توفیق عطا فرمائے۔

ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب

فتاویٰ دارالسلام

ج 1

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ