سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(70)تسبیحات صرف اپنے دائیں ہاتھ پر گننا

  • 16337
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-20
  • مشاہدات : 595

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ایک نوجوان نے ہماری امامت کرائی اور نماز کے بعد صرف اپنے دائیں ہاتھ پر تسبیحات پڑھنے لگا تو بعض نمازی حیران ہوئے اور انہوں نے اس کے متعلق اس نوجوان سے پوچھا تووہ کہنے لگا: سنت یہی ہے توقع ہے کہ آپ اس بات کی صحت سے متعلق ہمیں مستفید فرمائیں گے۔

مطلق۔ ع۔ ا۔ الخرج


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

جو کچھ امام نے کیا وہی درست ہے۔ نبی ﷺ سے ثابت ہے کہ آپ اپنے دائیں ہاتھ پر تسبیحات گنا کرتے تھے اور جو شخص دونوں ہاتھوں پر گنتا ہے تو اکثر احادیث کے مطلق ہونے کی وجہ سے اس میں بھی حرج نہیں۔ تاہم دائیں ہاتھ پر تسبیحات پڑھنا افضل ہے کیونکہ آپﷺکی سنت ثابت ہے۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ دارالسلام

ج 1

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ