سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(55)نماز جمعہ کی صحت کے لیے کم از کم کتنے آدمی ہونا چاہیئں؟

  • 16215
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-26
  • مشاہدات : 629

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

نماز جمعہ اور خطبہ کے قیام کے لیے کم از کم کتنے آدمیوں کا ہونا شرط ہے؟

محمد۔ ب۔ ا ۔ ابہا۔


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اس مسئلہ میں اہل علم کا بہت اختلاف ہے ۔ صحیح ترقول یہ ہے کہ تین آدمیوں کا ہونا کافی ہے۔ ایک امام اور س کے علاوہ وہ اور آدمی۔ جب کسی بستی میں تین ایسے آدمی موجود ہوں جوشرعا مکلف آزاد اور اس بستی کے رہنے ہوں تو وہ جمعہ قائم کریں، ظہر نہ پڑھیں ۔ کیونکہ نماز جمعہ کی مشروعیت اور فرضیت پردلالت کرنے والے دلائل تین اور اس ے زیادہ جتنے بھی آدمی ہوں سب پر عام ہے۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ دارالسلام

ج 1

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ