سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(38)نماز باجماعت کس چیز سے حاصل ہوتی ہے

  • 16198
  • تاریخ اشاعت : 2024-03-29
  • مشاہدات : 761

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

نمازی ، نماز باجماعت کے آخری تشہد میں ملے توکیا اسے نماز اسے نماز باجماعت کا اجر ملے گایا نہیں؟

ابراہیم۔ س ۔ منطقہ الجنوب


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اگر نمازی ایک رکعت پالے تواسے نماز باجماعت کا ثواب ملے گا۔ کیونکہ آپﷺ نے فرمایاکہ:

((نحن أدرکَ رَکْعة فی الصَّلاۃِ فَدْ أدْرکَ الصَّلاَة۔))

’’ جس نے نماز کی ایک رکعت پالی، گویا اس نے پوری نماز پالی۔‘‘

لیکن جب کوئی کسی عذر کی وجہ سے پیچھے رہ جائے جیسے مرض وغیرہ تواسے پورین نماز کا ثواب ملے گا۔ کیونکہ آپ ﷺ نے فرمایا ہے کہ :

((إذَا مرِضَ الرَّجُلُ أو سافَرَ کَتَبَ اللّٰہُ له ماکانَ یَعملَُ! وہُو صَحِیحٌ مُقیمٌ۔))

’ ’ جب کوئی شخص بیمار ہوجائے یا سفر اختیار کرے تو اللہ اس کا اتنا ہی عمل لکھ دیتا ہے جتنا وہ مقیم رہ کر تندرستی کی حالت میں کرتا تھا۔‘‘

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ دارالسلام

ج 1

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ