سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(26)بلا طہارت تفسیر کی کتب پڑھنا

  • 16186
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-23
  • مشاہدات : 1156

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

میں قرآن کی بعض تفاسیر پڑھتی ہوں جبکہ میں باطہارت نہیں ہوتی جیسے مثال کے طورپ ماہواری کے ایام میں توکیا اس میں کچھ حرج ہے اور آیا مجھے اس کا گناہ ہوگا؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

حیض اور نفاس والی عورت کے لیے نہ کتب تفاسیر پڑھنے میں کوئی حرج ہے اورنہ قرآن پڑھنے میں بشرطیکہ قرآن کو چھوانہ جائے۔ اور یہ بات علماء کے دواقوال میں صحیح تر ک مطابق ہے ۔ رہا جنبی تو وہ مطلقا قرآن نہیں پرھ سکتا البتہ وہ کتب تفسیر اور احادیث پڑھ سکتا ہے  لیکن اس کے ضمن میں جو آیات آئیں وہ نہ پڑھے کیونکہ نبی ﷺ سیثابتے ہے کہ قرآن پڑھنے میں جنابت کے علاوہ کوئی چیز آپﷺ کے آڑے نہ آتی تھیاوار اس حدیث کے ضمن میں جسے امام احمد نے اسناد جید کے ساتھ روایت کیا ہے آپ ﷺ سے  یہ الفاظ منقول ہیں :

((فأمَّا الجنُبُ فلاَ، ولا آیة۔))

’’ رہا جنبی تو وہ قرآن نہیں پڑھ سکتا ، ایک آیت بھی نہیں پڑھ سکتا‘‘

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ دارالسلام

ج 1

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ