سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(24)الرجی کی بنا پر غسل کا طریقہ

  • 16168
  • تاریخ اشاعت : 2024-03-28
  • مشاہدات : 800

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

میں شادی شدہ عورت ہوں اور سینہ کی الرجی کی مریضہ ہوں ۔ مجھے دائمی نزلہ رہتا ہے۔ میں نماز کیسے ادا کروں ؟ کیا میں سردہوئے بغیر صرف اس پر مسح کرتے ہوئے نہا سکتی ہوں۔ یہ سمجھ لیجئے کہ مجھے ہفتہ میںکئی بار سردہونے سے نزلہ لگ جاتا ہے اور بسا اوقات مجھے سر نہایت مترود اور بے چین رہتی ہوں ، حالانکہ میں جانتی ہوںکہ دین آسان ہے۔ میں آپ سے فیصلہ کن جواب سے مستفید ہونے کی توقع رکھتی ہوں  گاکہ میں امان کی زندگی گزار سکوں اور اپنا فرض پوری طرح ادا کر سکوں۔ میں ایک مدرسہ ہوں اور مجھے روزانہ کام کے لیے ہوا میںنکلنا پڑتا ہے، جس سے صاحب فراش ہوجاتی ہوں۔ میں مریضہ ہوں اور اور اللہ جانتا ہے گویا میں ازدواجی زندگی کو مداومت میں سرگرداں رہتی ہوں اور وہ خاوند کی اطاعت اور اس سے بڑھ کر اللہ کی اطاعت ہے۔


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

جب جنابت یا حیض کے غسل میں سردہوناآپ کے لیے ضرورساں ہے تو آپ کے لیے تیم کے ساتھ سر کا مسح کافی ہے۔ کیونکہ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں :

﴿اتَّقُوا اللَّـهَ مَا اسْتَطَعْتُمْ... ﴿١٦﴾...التغابن

’’ اللہ سے ڈور جہاں تک تم سے ہوسکے‘‘ (التغابن: ۱۶)

اور نبی ﷺ نے فرمایا:

((مَا نَیتُکم عنه فَاجْتَنِبُوہ، ومَا أمرْتُکم فَاْتُو امِنْه مَاسْتَطعْتُم۔))

’’ جس چیز سے میں تمیں منع کروں اس سے باز رہو اور جس بات کا حکم دوں توجس قدر بجا لاسکتے ہو،لاؤ‘

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ دارالسلام

ج 1

محدث فتویٰ

 

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ