سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(147)صاحب نصاب کے لیے زکوۃٰ اور صدقہ فطر کا مال کھانا

  • 16136
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-19
  • مشاہدات : 1055

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ایک مسجد میں پیش امام اورمؤذن رہتےہیں اور دونوں صاحب نصاب ہیں ، اوران دونوں کی زید کہتا ہے کہ : وہ ماہ رمضان  میں  دونوں وقت کاکھانا ہمارے گھر کھالیا کرنا ،اورزید  کی نیت  غالباً  اللہ واسطے  اورثواب کی ہوگی ۔اب سوال یہ ہےکہ زید کاکھانا ماہ رمضان میں امام اورمؤذن مذکور کھا سکتے ہیں یا نہیں  ؟ 


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

صاحب نصاب کےلیے زکوۃٰ اورصدقہ  فطر کامال کھانا ، اوراس سےفائدہ اٹھانا بلاشبہ ناجائز  اور غیرحلال ہے۔صاحب نصاب  نفلی  صدقات وخیرات کابھی مستحق نہیں ہے،صدقہ وخیر کے حقیقی مستحق فقراء ومساکین اورضرورت مندلوگ ہیں۔پس اگر زید ومؤذن کوجواب نصاب ہیں صدقہ وخیرات سےمحض اخروی ثواب کےلیے کھلانا چاہتا ہے ، توان دونوں کویہ کھانا نہیں  کھانا چاہیے اوراگر وہ ان کوپورے رمضان میں بطور ہدیہ ودعوت کےکھلانا چاہتا ہےتو وہ اس کایہ کھانا بلاتردد دکھاسکتے ہیں ۔ہدیہ اوردعوت  کاکھانا ہرشخص کےلیے مباح وحلال ہے۔(محدث بستی شعبان ورمضان 1371 )

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ شیخ الحدیث مبارکپوری

جلد نمبر 1

صفحہ نمبر 237

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ