سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(132)سرمیں کروف (انگریزی بال ) رکھ کر اور داڑھی منڈوا کر نماز پڑھنی جائز ہے؟

  • 16121
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-23
  • مشاہدات : 861

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

سرمیں کروف (انگریزی بال ) رکھ کراورداڑھی منڈواکرنماز پڑھنی جائزہے یانہیں اورکروف رکھنے والے اورداڑھی منڈانے والے کاکیاحکم ہے ؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اس صورت اورشکل اور حالت میں بھی نماز پڑھنی جائز ہی نہیں بلکہ ضروری اورفرض ہےخلاف شرع شکل اوروضع قطع بنالینے سےنماز ساقط نہیں ہوتی کروف رکھنے والا اورداڑھی منڈانے والا فاسق اورمخالف طریقہ رسول کےہے۔آں حضرتﷺ فرماتے ہیں :’’ من تشبه بقوم فھومنھم ،، (ابوداؤد : کتاب الصلاة ،باب من احق بالامامة (575)1/ 393 ) اورفرماتے ہیں :’’احفوالشوارب واعفواللحى ،، وفى رواية ’’ وفروا اللحي ،، ( ابوداؤد كتاب اللباس باب فى لبس الشهرة (4021)4/214،بخارى كتاب اللباس ، باب اعفاء اللحى 7/56، مسلم كتاب الطهارة باب خصال الفطرة (59) 1/222 ) .

(محدث دہلی ج: 9ش: 10 ،محرم 1361ھ ؍فروری 1942ء)

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ شیخ الحدیث مبارکپوری

جلد نمبر 1

صفحہ نمبر 230

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ