سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(127)جو شخص مس ذکر سےوضو ٹوٹنے کا قائل نہیں اس کے پیچھے نماز پڑھنا

  • 16116
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-23
  • مشاہدات : 679

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

جوشخص مس ذکر سےوضوٹوٹنے کاقائل نہیں اس کےپیچھے نمازجائز  ہےیانہیں۔اوردجس حدیث میں لفظ ’’بضعۃ ،، ہے (ابوداؤد کتا الطہارۃ ،باب فی الرخصۃ من ذلک (182)1؍127 )   وہ منسوخ ہےیانہیں  ؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

بلاشبہ جائز ہے۔صحابہ اورائمہ سلف میں بھی طہارت اوردیگر شروط صلاۃ وغیرہ مسائل میں اختلاف تھااور وہ باوجود اس کےایک دوسرے کےپیچھے نماز پڑھ لیاکرتےتھے ۔ (محدث دہلی ج : 2ش : 10،صفر1366ھ؍جنوری 1947ء)

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ شیخ الحدیث مبارکپوری

جلد نمبر 1

صفحہ نمبر 228

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ