سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(428) حمل کے دوران بچے کو دودھ پلانا

  • 16059
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-19
  • مشاہدات : 1034

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
میں اپنے دس ماہ کے بچے کو دودھ پلا رہی ہوں اور مجھے حمل بھی ہے،تو کیا مجھے حمل کی وجہ سے اپنے بچے کو دودھ پلانے سے رک جا نا چاہیے یا میں حمل کے باوجود دودھ پلاتی رہوں؟اور کیا دوران حمل بچے کو دودھ پلانا حرام یا حلال ہے؟

الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
دوران حمل بچے کو دودھ پلانے کے متعلق کسی ماہر ڈاکٹر کی رائے پر عمل کرنا چاہیے اگر تو وہ کہے کہ دوران حمل بچے کو دودھ پلانا حمل کے لیے نقصان دہ نہیں اور نہ ہی دودھ پینے والے بچے کی صحت پر اثر انداز ہو تا ہے تو دودھ پلانے میں کوئی حرج نہیں اور دودھ پلانا جائز ہے لیکن اگر دودھ پلانا حمل یا دودھ پینے والے بچے کے لیے نقصان دہ ہو تو آپ بچے کو دودھ نہ پلائیں۔(واللہ اعلم)(شیخ محمد المنجد)
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ نکاح و طلاق

ص517

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ