سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(413) بیوی شوہر کا گھر چھوڑ کر میکے چلی جائے تو کیا شوہر پر اس کا خرچہ واجب ہے؟

  • 16023
  • تاریخ اشاعت : 2024-03-28
  • مشاہدات : 863

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
خاوند اور بیوی کے درمیان اختلافات پیدا ہو گئے تو بیوی کہنے لگی کہ مجھے میرے میکے چھوڑ آؤ۔میں تمھارے ساتھ نہیں رہ سکتی تو خاوند اسے اس کے میکے چھوڑآیا اور وہ کچھ ماہ تک ان کے پاس ہی رہی تو کیا خاوند پر اس حالت میں اس کا خرچہ واجب ہے۔؟

الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
اس کے ذمہ بیوی کا کوئی خرچہ نہیں اس لیے کہ خرچہ تو بیوی کے نفس کو خاوند کے سپرد کرنے کے بدلے میں ہے اور یہ چیز بیوی کے چلے جانے اور خاوند کے ساتھ نہ رہنے پر اصرار کے ساتھ ختم ہو چکی ہے ۔(شیخ ابن جبرین )
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ نکاح و طلاق

ص500

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ