سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(407) انسان خرچ میں بیوی کو ترجیح دے یا والدہ کو

  • 16014
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-25
  • مشاہدات : 888

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
ایک شخص کی والدہ بھی ہے اور بیوی بھی تو کیا وہ خرچہ لباس اور دیگر ضروریات میں بیوی کو والدہ پر ترجیح دے سکتاہے اور اگر وہ ایسا کرے تو کیا وہ گناہگار ہوگا؟

الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
اگر وہ والدہ کی ضروریات پوری کرنے والوں  میں سے  ہے اور وہ والدہ کی ضروریات کا خیال رکھتا ہے اور اسے اتنا دیتاہے جو اس کے لیے کافی ہے تو پھر ایسا کرنے سے وہ گناہ گار نہیں ہوگا۔لیکن افضل اور بہتر یہ ہے کہ وہ والدہ  کے دل کو ٹھیس نہ پہنچائے بلکہ اسے خوش رکھے اور اسے ترجیح دے اور اگر بیوی کو ترجیح دنیا ضروری ہوتو  پھر یہ کام خفیہ کرے جس کا علم والدہ کو نہ ہو اور والدہ کے ساتھ بھی حسن سلوک کر تا رہے۔(شیخ محمد المنجد)
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ نکاح و طلاق

ص493

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ