سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(402) اگر کوئی بار بار ظہار کرے

  • 16008
  • تاریخ اشاعت : 2024-03-29
  • مشاہدات : 1088

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
اگر کوئی ظہار میں تکرار کرے تو کیاکفارے میں بھی تکرار ہوگی؟

الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
جب کوئی ایک ہی بیوی سے ظہار میں تکرار کرے(یعنی بار بار اسے اپنی ماں کی پشت کی مانند کہے) تو اس پر ایک ہی کفارہ لازم ہوگا لیکن اگر وہ ظہار کرنے کے بعد کفارہ ادا کردے پھر کفارے کے بعد ظہار کرلے تو اس پر دوسرا کفارہ ادا کرنا واجب ہوگا۔(شیخ عبدالرحمان سعدی)
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ نکاح و طلاق

ص484

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ