سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(394) صرف ایک ماہ کے لیے ظہار کا کیا حکم ہے؟

  • 15995
  • تاریخ اشاعت : 2024-03-29
  • مشاہدات : 839

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
ایک آدمی نے اپنی بیوی کو کہا"تو ایک ماہ تک مجھ پر میری ماں کی پشت کی طرح ہے"پھر مہینہ پورا ہوگیا اور وہ ا پنی بیوی کی طرف لوٹ گیا تو کیا اس پر ظہار کا کفارہ لازم ہے یا نہیں؟

الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
اس جیسے شخص پر کوئی کفارہ نہیں جب وہ مقرر مہینے میں بیوی سے ہم بستری نہ کرے علماء کے اقوال میں سے زیادہ صحیح یہی ہے اور اس ظہار کا نام ظہار موقت  رکھاگیا ہے۔(شیخ ابن باز رحمۃ اللہ علیہ )
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ نکاح و طلاق

ص480

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ