سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(50)آخر وقت میں نفس خروج دجال معہود اور نزول عیسی علیہ السلام

  • 15991
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-25
  • مشاہدات : 706

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

آخروقت میں نفس خروج دجال معہود اورنزول  عیسی علیہ السلام 


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

٭ آخروقت میں نفس خروج دجال معہود اورنزول  عیسی علیہ  السلام  ، یہ دونوں چیزیں علی سبیل التواتر منقول ہیں۔اس لیے یہ دونوں چیزیں عقائد میں دخل ہیں اور کتب عقائد میں مذکور ہیں۔مگر دجال سےمتعلق  جزئیات مذکورہ فی اخبار الآحاد متواتر نہیں ہیں اور ان میں کچھ اختلاف بھی ہے ۔دجال سےمتعلق تمیم داری  والی حدیث  جوفاطمہ ببت قیس کےطریق سےمسلم وغیرہ میں مروی ہے۔اس کی مفصل تشریح کسی کتاب میں میری نظر سےنہیں گزری ہے۔نہ اس سلسلہ میں کسی متقدم یامتاخر محقق کی تحقیق ہی نظر سےگزری ہے۔اشراط ساعتہ  سے متعلق مروی احادیث جن مستقل کتابوں میں جمع کی گئی ہیں ۔ ان میں صرف روایات کےجمع کردینے پراکتفا کیا گیا ہے۔تجلی والے نے تمیم داری کی حدیث پر کیا بحث کی ہے ؟ یہ مجھے نہیں معلوم ہوسکا۔

  عبیداللہ رحمانی (15؍3؍1391ھ نقوش شیخ رحمانی ص 65)

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ شیخ الحدیث مبارکپوری

جلد نمبر 1

صفحہ نمبر 145

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ