سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(390) اگر کسی عورت کا شوہر فوت ہو جائے اور وہ ملازمت کرتی ہو

  • 15990
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-16
  • مشاہدات : 851

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
اگر کسی ملازمت کرنے والی عورت کا شوہر فوت ہوجائے اور وہ کسی ایسے ملک میں رہائش  پزیر ہو جہاں کسی کی بھی وفات پر تین سے زیادہ چھٹیاں نہیں ملتیں تو ان حالات میں وہ کیسے عدت پوری کرے،کیونکہ اگر وہ عدت پوری کرنے کے لیے گھر بیٹھے گی تو اسے نوکری سے نکال دیا جائے گاتو کیا وہ معاش کمانے کی خاطر دینی واجب کام چھوڑدے؟

الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
اس پر لازم ہے کہ شرعی عدت  پوری کرے اور عدت کی مدت میں شرعی سوگ منائے،البتہ اسے دن کے وقت کام کے لیے نکلنے کی اجازت ہے کیونکہ یہ اس کی اہم ضروریات میں سےہے اور علماء نے نص بیان کی ہے کہ وفات کی عدت گزارنے والی عورت حاجت کے وقت نکل سکتی ہے۔اور نوکری پر جانا بھی اس کی اہم حاجات میں سے ہے اور اگر وہ اس کے لیے رات کے وقت نکلنے  کی محتاج ہو تو اس کے لیے یہ بھی جائز ہے اس خدشے سے کہ کہیں  اسے نوکری سے نہ نکال دیا جائے کیونکہ کسی محتاج عورت کے نوکری سے نکال دیئے جانے پر جو نقصانات مرتب ہوتے ہیں وہ کسی سے مخفی  نہیں۔(شیخ ابن باز  رحمۃ اللہ علیہ )
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ نکاح و طلاق

ص477

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ