سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(381) مطلقہ حاملہ کی عدت

  • 15978
  • تاریخ اشاعت : 2024-03-28
  • مشاہدات : 795

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
اگر کوئی شخص اپنی بیوی کوطلاق دے اور وہ حاملہ ہو پھر وہ حمل وضع کردے تو کیا وہ عدت گزارے گی؟

الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
اگر اسے شوہر کی طرف سے طلاق وضع حمل سے پہلے ہوئی ہے تو پھر اس کی عدت حمل ہے خواہ وہ بہت کم مدت ہی ہو اور اگر اسے طلاق وضع حمل کے بعد ہوئی ہے تو پھر اس کی عدت تین حیض ہے۔(شیخ عبدالرحمان سعدی)
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ نکاح و طلاق

ص468

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ