سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(372) بحالت غصہ طلاق دینے کے دو سال بعد رجوع کا ارادہ

  • 15969
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-26
  • مشاہدات : 646

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
میرے والد نے اپنی بیوی کو آپس کے کسی اختلاف کی وجہ سے غصے میں ایک طلاق دے دی طلاق پر دوسال گزرنے گئےتو اگر اب وہ اس سے رجوع کرنا چاہے تو کیا حکم ہے؟

الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
اگر تویہ پہلی طلاق تھی اور اس نے اس سے پہلے اسے کوئی طلاق نہیں دی تھی تو نئے نکاح کے ساتھ وہ عورت اس کی طرف لوٹ آئے گی۔ اسے چاہیے کہ وہ اسے پیغام نکاح بھیجے اس سے نیا نکاح کرے اور جس پر دونوں راضی ہوں اتنا اسے مہر ادا کرے۔ اسے ایک طلاق ہو چکی ہے اور دوباقی ہیں۔(شیخ ابن جبرین)
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ نکاح و طلاق

ص456

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ