سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(319) بیوی کا شوہر کی دوسری شادی کرنا ناپسند کرنے کا حکم

  • 15916
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-26
  • مشاہدات : 870

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
عورت کا ایک سے زیادہ شادیوں سے کراہت کرنے کا کیا حکم ہے حالانکہ وہ یہ کراہت غیر ت کی بنا پر کررہی ہے۔اور عورت میں غیرت تو ایک طبعی چیز ہے۔ہم یہ پڑھتے رہتے ہیں کہ حضرت  عائشہ رضی اللہ  تعالیٰ عنہا    بھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم   کے سامنے اس کا اظہار کیا کر تی تھیں۔تو ہمارے  ساتھ ایسا کیوں نہ ہو؟اور میں نے کچھ کتابوں میں تو یہاں تک پڑھا ہے کہ احکام شریعت میں سے کسی بھی حکم سے کراہت کرنا کفر شمار کیا جاتا ہے؟

الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

عورت کا اپنے خاوند پر غیرت کھانا ایک طبعی اور فطری امر ہے اور یہ ممکن ہی نہیں کہ عورت سے کہا جائے کہ تم اپنے خاوند پر غیرت نہ کھاؤ اور انسان کا کسی چیز سے کراہت کرنا اسے اس وقت تک کوئی نقصان نہیں دیتا جب تک اس کی مشروعیت سے کراہت نہ کی جائے۔اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے:

﴿كُتِبَ عَلَيكُمُ القِتالُ وَهُوَ كُر‌هٌ لَكُم وَعَسىٰ أَن تَكرَ‌هوا شَيـًٔا وَهُوَ خَيرٌ‌ لَكُم وَعَسىٰ أَن تُحِبّوا شَيـًٔا وَهُوَ شَرٌّ‌ لَكُم...﴿٢١٦... سور ةالبقرة

"تم پر لڑائی(اور جہاد) فرض کیاگیا ہے حالانکہ وہ تمھیں ناپسندہے اور ہوسکتا ہے کہ تم کسی چیز کو ناپسند کرو اور وہ تمہارے لیے بہتر ہو اور ہو سکتا ہے کہ تم کسی چیز کو  پسند کرتے ہو اور وہ تمہارے لیے بری ہو۔"

اور وہ عورت جس میں غیر ت ہے اس سے کراہت نہیں کرتی کہ اللہ تعالیٰ نے اس کے خاوند کے لیے ایک سے زیادہ شادیاں مباح کردی ہیں بلکہ وہ تو اس سے کراہت کرتی ہے۔کہ اس کے ساتھ کوئی اور بھی اسکے خاوند کی بیوی ہو اور ان دونوں معاملوں میں واضح فرق ہے۔اس لیے ایسی عورت گناہگار نہیں ہوگی۔(واللہ اعلم)(شیخ ابن عثمین  رحمۃ اللہ علیہ )
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ نکاح و طلاق

ص 403

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ