سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

خانہ کعبہ پر پہلی نظر کے وقت دعا کی قبولیت

  • 15908
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-20
  • مشاہدات : 1404

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته!

کیا خانہ کعبہ کو پہلی نظر دیکھیں تو جو بھی دعا کریں، وہ قبول ہوتی ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

خانہ کعبہ کو پہلی نظر دیکھتے وقت مانگی جانے والی دعا کی قبولیت کے حوالے سے کوئی صحیح حدیث ہمارے علم میں نہیں ہے۔ہاں البتہ انسان اس وقت انتہائی عاجزی وانکساری اور شکرانے کے جذبات سے لبریز ہوتا ہے،اور ان جذبات کے ساتھ کی ہوئی دعا کو اللہ ضرور قبول کرتے ہیں۔لہذا ان جذبات میں دعا کر لینے میں بھی کوئی حرج نہیں ہے، لیکن اسے سنت سمجھ کر نہ کیا جائے۔

ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب

فتویٰ کمیٹی

محدث فتویٰ


ماخذ:مستند کتب فتاویٰ