سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(311) ایک سے زیادہ شادیوں سے کراہت کرنے والے کاحکم

  • 15889
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-20
  • مشاہدات : 806

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
اس شخص کا کیا حکم ہے جو ایک سے زیادہ شادیوں سے کراہت کرے اور دوسروں کو بھی اس سے متنفرکرے؟

الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

کسی مسلمان کے لیے جائز نہیں کہ وہ اللہ تعالیٰ کے مشروع کردہ کسی بھی کام کرنا پسند کرے اور اس سے لوگوں کو متنفر کرے اور یہ تو دین اسلام سے مرتد ہونا شمار کیاجاتا ہے۔کیونکہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے:

﴿ذ‌ٰلِكَ بِأَنَّهُم كَرِ‌هوا ما أَنزَلَ اللَّهُ فَأَحبَطَ أَعمـٰلَهُم ﴿٩﴾... سورة محمد
"یہ(یعنی کفار کے اعمال کی  بربادی وہلاکت)اس لیے کہ وہ اللہ کی نازل کردہ چیز سے ناخوش ہوئے،پس اللہ تعالیٰ نے(بھی) ان کے اعمال ضائع کردیے۔" (شیخ صالح فوزان)
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ نکاح و طلاق

ص395

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ