سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(307) دوران حمل نکاح کا حکم

  • 15883
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-23
  • مشاہدات : 788

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
حاملہ عورت سے عقد نکاح کا کیا حکم ہے کیا یہ جائز ہے یا باطل؟

الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

حاملہ عورت کو طلاق ہوئی ہو یا اس کا شوہر فوت ہوا ہو اس کی عدت وضع حمل ہے۔کیونکہ ارشاد باری تعالیٰ ہے  کہ:

﴿وَأُولـٰتُ الأَحمالِ أَجَلُهُنَّ أَن يَضَعنَ حَملَهُنَّ...﴿٤﴾... سور ةالطلاق

"اور حاملہ عورتوں کی عدت وضع حمل ہے۔"

اورایسی  عورت کے ساتھ عقد نکاح باطل ہے اور نکاح کی تکمیل ممکن نہیں۔(سعودی فتویٰ کمیٹی)
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ نکاح و طلاق

ص387

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ