سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(304) نس بندی کے ذریعے منع حمل کا حکم

  • 15877
  • تاریخ اشاعت : 2024-03-29
  • مشاہدات : 1163

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

میں عنقریب چوتھے بچے کی ماں بننے والی ہوں اور یہ ولادت میری صحت کی خرابی کی وجہ سے آپریشن سے ہوگی اس سےقبل بھی میرے تینوں بچے بڑے آپریشن سے ہوئے ہیں،اب میری صحت کو خطرہ ہے اور ڈاکٹروں نے بھی یہی مشورہ دیا ہے کہ اب آپ نس بندی کا آپریشن کروالیں اور آئندہ بچے پیدا نہ کریں اگر شرعی طور پر ایسا کرنا جائز ہوتو نہ میرے خاوند کو اس پر کوئی اعتراض ہے اور نہ ہی مجھے تو کیا ایسا کرنا جائز ہے؟

مجھے آپ کی نصیحت درکار ہے۔

الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
اس(نس بندی کے ) آپریشن میں کوئی حرج نہیں،جب ڈاکٹر یہ  فیصلہ کردیں کہ اس کامزید اولاد پیدا  کرنا صحت کے لیے نقصان دہ ہے اور خاوند اس کی اجازت د ےدے تو اس میں حرج والی کوئی بات نہیں۔(واللہ اعلم)(شیخ ابن باز رحمۃ اللہ علیہ )
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ نکاح و طلاق

ص385

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ