سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(293) شوہر کا بیوی سے چار ماہ سے زیادہ مدت تک غائب رہنا

  • 15858
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-25
  • مشاہدات : 806

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
میں اپنے ملک میں کسی لڑکی سے شادی کی تیاری کر رہا ہوں۔ لیکن طالب علم ہونے کی وجہ سے اسے اس ملک (جہاں میں زیر تعلیم ہوں)ساتھ نہیں لاسکتا اور مجھے یہ بھی علم ہے کہ حضرت عمر رضی اللہ  تعالیٰ عنہ   نے فرمایا تھا خاوند اپنی بیوی سے چارماہ سے زیادہ غائب نہ رہے اب مسئلہ یہ ہے کہ میں پھر کم ازکم ایک سال سے پہلے اپنے ملک واپس نہیں جاسکتا تو کیا میرے لیے جائز ہے کہ میں شادی کرلوں اور اسلام کے اس قاعدہ" ضروریات ممنوعہ کا موں کو جائز بنادیتی ہیں "پر عمل کرتے ہوئے اپنی بیوی سے سال تک دور ہوں؟

الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
جب بیوی اس پر راضی ہو جائے کہ آپ اس سے اتنی مدت دور رہ سکتے ہیں تو اس میں کوئی حرج والی بات نہیں اللہ تعالیٰ ہمیں اور آپ کو ہر قسم کی بھلائی اور خیر عطا فرمائے۔(آمین یا رب العالمین) (شیخ محمد المنجد)
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ نکاح و طلاق

ص371

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ