سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(07) رسالہ ’’ توحید خالص،، میں جہاں کہیں مبینہ کرامات وغیرہ

  • 15829
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-24
  • مشاہدات : 1052

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

٭ رسالہ ’’ توحید خالص،، میں جہاں کہیں مبینہ کرامات وغیرہ 


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

رسالہ ’’ توحید خالص،، میں جہاں کہیں مبینہ کرامات وغیرہ پرتنقید مجمل اورتشنہ ہے ، وہیں بعض معتبراحادیث وروایات کے بارے میں غلط اوربے جاتنقید کردی گئی ہے۔اس کے ساتھ ہی جماعت اہل حدیث کوبھی شرک میں اس بنا پر ملوث قرار دیا  گیا ہے کہ یہ لوگ بھی تمام امت کی طرح بجز دو ایک صحابی حضرت عبداللہ بن مسعود ( رضی اللہ عنہ) وغیرہ کےنماز کے اندرالتحیات میں السلام علیک  ایھاالنبی  کہتے ہیں اور آں حضرت ﷺ پرصلاۃ وسلام پیش کئے جانے کےقائل ہیں اور وہ بھی دیوبندیوں اور قبوریین کی طرح حیات النبی کےقائل ہیں اور اس کے ساتھ ہی شاہ اسمعیل دہلوی اوراہل حدیثوں کووحدۃ الوجود، وحدۃ الشہود یا دین اتحاد کے قائلین میں شمار کردیا گیا ہے۔انا للہ واناالیه راجعون.

آپ کےعلامہ مسعود الدین صاحب کی یہ نادر تحقیقات اورآپ کےادارہ کی طرف سےاس کی اشاعت ، فتنہ کا دروازہ کھولنے کا باعث بنے گی ۔ پہلے کی طرح اب بھی ہرشخص آزاد ہےجوچاہے لکھے اورکہے اور جس کی طرف جوچاہے منسوب کردے۔اللہ تعالی امت کےحال پررحم فرمائے۔(آمین)

                                                املاہ عبیداللہ الرحمانی مجالس متفرقۃ

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ شیخ الحدیث مبارکپوری

جلد نمبر 1

صفحہ نمبر 38

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ