سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(278) اطاعت صرف معروف میں ہے

  • 15819
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-19
  • مشاہدات : 772

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
اگر خاوند نے بیوی کو حرام کام میں اطاعت نہ کرنے کی وجہ سے طلاق دینے کی دھمکی دے دی تو بیوی کو کیا کرنا چاہیے؟

الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

ہمیں یہ علم ہونا ضروری ہے کہ اللہ تعالیٰ کی معصیت کے کام میں کسی بھی مخلوق کی اطاعت نہیں کی جاسکتی جیسا کہ نبی کریم  صلی اللہ علیہ وسلم   کا ارشاد ہے کہ:

"لا طاعة لمخلوق في معصية الخالق"

"خالق کی نافرمانی (والے کام ) میں مخلوق کی اطاعت جائز نہیں ۔( صحیح ،صحیح الجامع الصغیر7520۔المشکاۃ 3696)

اس لیے اگر خاوند بیوی کو کوئی حرام کام کرنے کا کہے اور نہ کرنے پر طلاق کی دھمکی دے تو بیوی اپنے خاوند کو اچھے انداز سے سمجھائے اور اسے اس حرام کام سے خوف دلائے اور دلائل کے ساتھ بیان کرے کہ ایسا کرنا حرام ہے سائلہ بہن نے سوال میں یہ وضاحت نہیں کی کہ وہ حرام کام کیا ہے اور اس کی حرمت کا درجہ کیا ہے بہتر تو یہ تھا کہ اس کی وضاحت کی جاتی تاکہ جواب بھی واضح ہو تا لیکن اصل یہی ہے۔کہ حرام کام میں اطاعت نہیں ۔لہٰذا اس عورت کو چاہیے کہ وہ حرام کام سے رک جائے اور اس میں خاوند کی اطاعت نہ کرے کیونکہ اللہ تعالیٰ کی اطاعت خاوند کی اطاعت پر مقدم ہے اس بنا پر ہم کہیں گے کہ وہ صبر و تحمل کا مظاہرہ کرے۔اور اپنے خاوند کو سمجھانے کوشش کرے۔

اور اس کے ساتھ ساتھ تعالیٰ سے دعا والتجاء کرے کہ وہ اس کے خاوند کو ہدایت سے نوازے اور اس طرح کے برےکاموں سے اس کادل پھیرےدے۔یہ بھی بہترہے کہ بیوی اپنے خاوند کے لیے کوئی اچھی سی کتاب یا پھر سننے کے لیے کیسٹ وغیرہ خریدے تاکہ وہ اس سے مستفید ہو سکے اور اللہ تعالیٰ کے بعد وہ اپنے کسی عزیز رشتہ دار یا امام مسجد وغیرہ سے بھی مدد طلب کر سکتی ہے کہ وہ اس کے خاوند کو سمجھا ئےاور اسے اللہ تعالیٰ کا خوف دلائے۔ہم اللہ تعالیٰ سے دعاگوہیں کہ وہ آپ کے شوہرکو ہدایت سے نوازے۔(شیخ دکتورخالد)
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ نکاح و طلاق

ص352

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ