سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(271) کیا خاوند بیوی کو اپنی جائیداد سے بے خبر رکھ سکتا ہے؟

  • 15809
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-24
  • مشاہدات : 663

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کیا خاوند کہ یہ حق ہے کہ وہ اپنی جائیداور بینک بیلنس کے متعلق اپنی بیوی کو بے خبر ر کھے؟

الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
آدمی کے لیے یہ کوئی ضروری نہیں کہ وہ ا پنی بیوی کو اپنی خاص جائیداد اور بینک میں موجود رقم کے بارے میں بتائے ۔لیکن مسئلہ یہ ہے کہ خاوند اور بیوی کے مابین  جو محبت ومودت اور صلہ وتعلق ہوتا ہے وہ اس بات کامتقاضی ہے کہ اس معاملہ میں تساہل سے کام  نہ لیا جائے اور ہر ایک کو دوسرے کی جائیداد کا علم ہونا چاہیے اور انہیں مال کی تدبیر کرنے اور اسے اللہ تعالیٰ کے راستے  میں اس کی رضا کے لیے خرچ کرنے میں  ایک دوسرے کا تعاون کرنا چاہیے۔(واللہ اعلم)(شیخ محمد المنجد)
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ نکاح و طلاق

ص344

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ