سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(262) شوہر کو بتائے بغیر اس کی کوئی چیز نکال لینا

  • 15780
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-26
  • مشاہدات : 692

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
اگر عورت شوہر کی لا علمی میں اس کے گھر سے کوئی چیز اپنے میکے والوں یا دیگر اقرباء کے لیے نکال لے خواہ وہ چیز چھوٹی ہی کیوں نہ ہوتو اس کاکیا حکم ہے؟

الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
عورت کے لیے حلال نہیں کہ وہ اپنے شوہروں کے گھر سے کوئی بھی چیز نکالےخواہ وہ معمولی ہی کیوں نہ ہو،ہاں اگر شوہر نے کسی چیز کی اجازت دی ہوتو پھر جائز ہے بصورت دیگر نہیں۔اسی طرح اگر عورت شوہر کے مال سے کچھ صدقہ کرنا چاہے یا کسی کو کچھ ہدیہ دینا چاہے تو اس کی اجازت ضروری ہے اور اگر اجازت نہ ہوتو پھر اس پر واجب ہے کہ وہ اس کے مال سے کچھ نہ لے۔(شیخ ابن عثمین  رحمۃ اللہ علیہ )
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ نکاح و طلاق

ص328

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ