سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(253) شوہر بیوی کے جسم کے کس کس حصے کو دیکھ سکتا ہے؟

  • 15771
  • تاریخ اشاعت : 2024-03-29
  • مشاہدات : 1054

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کیا شرعی طور پر یہ جائزہے کہ بیوی اپنے شوہر کا سارا جسم دیکھے اور شوہر اپنی بیوی کا؟

الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

عورت کے لیے اپنے شوہر کا سا را جسم دیکھنا اور شوہر کے لیے اپنی بیوی کا سارا جسم دیکھناجائز ہے اس لیے کہ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے:

"اور جو لوگ اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کرنے والے ہیں سوائے اپنی بیویوں اور لونڈیوں کے یقیناً وہ ملامتیوں میں سے نہیں۔"( المومنون ۔5.6) (شیخ ابن عثمین  رحمۃ اللہ علیہ )
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ نکاح و طلاق

ص317

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ