سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(251) میاں بیوی کی ٹیلی فون پر جنسی گفتگو

  • 15769
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-27
  • مشاہدات : 1523

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کیا خاوند اور بیوی کے لیے جائز ہے کہ وہ ٹیلی فون پر جنسی بات چیت کریں جس سے شہوت میں انگیخت  پیدا ہوا اور دونوں یا کسی ایک کا(ہاتھ کے استعمال کے بغیر ہی)انزال ہوجائے۔ایسا اکثر ہوتا رہتاہے اس لیے کہ میرا خاوند ہمیشہ مسافر رہتا ہے اور ہم چار ماہ بعد ہی آپس میں ایک دوسرے کو دیکھتے ہیں۔

الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اس  میں کوئی حرج والی بات بات نہیں ایسا کرنا جائزہے۔البتہ اس کے لیے ہاتھ کا استعمال جائز نہیں الاکہ زنا کا ڈر ہو۔ہاں ہاتھ کے استعمال کے بغیر اگر وہ یہ تصور کرلے کہ میری بیوی میرے ساتھ ہے تو اس میں کوئی حرج نہیں۔

دونوں کو اس پر متنبہ رہنا چاہیے کہ ان کی یہ گفتگو اور نہ سن رہا ہو یا کوئی ان کی جاسوسی نہ کررہا ہو۔(واللہ تعالیٰ اعلم)(شیخ ابن  عثمین   رحمۃ اللہ علیہ )
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ نکاح و طلاق

ص315

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ