سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(215) بطور خاص مساجد میں ہی شادیوں کا التزام

  • 15733
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-25
  • مشاہدات : 759

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
عقد نکاح کے لیے مساجد کو ہی خاص کر لینا سنت و مستحب ہے بدعت ؟

الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
عقد نکاح مساجد میں یا ان کے علاوہ دیگر مقامات میں دونوں طرح شرعاً درست ہے اور ہمارے علم میں کوئی ایسی دلیل نہیں جس سے یہ ثابت ہوتا ہوکہ عقد نکاح کے لیے مساجد کو خاص کرنا سنت ہے لہذا مساجد میں (سنت و مستحب سمجھتے ہوئے) شادیوں کا التزام و دوام بدعت ہے۔(سعودی فتوی کمیٹی)
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ نکاح و طلاق

ص279

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ