سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(209) شہریت حاصل کرنے کے لیے صرف کاغذی نکاح کا حکم

  • 15727
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-18
  • مشاہدات : 1115

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا گرین کارڈ کے حصول کے لیے کسی امریکی نصرانی عورت سے شادی کرنا جائز ہے جس میں اس سے معاشرت نہ کی جائے یا پھر اس سے علیحدہ رہاجائے(اور نکاح صرف کاغذی کاروائی  کی حیثیت ر کھتا ہو)؟

اس شادی سے میری نیت یہ ہے کہ میں بیوی کے ملک میں آجاسکوں اور اپنے والدین جو کی میرے اصلی وطن میں رہائش پذیر ہیں۔کا تعاون کرسکوں اور کمپیوٹر  پروگرامر کی سند پر ملازمت کرسکوں؟اللہ تعالیٰ آپ کو جزائے خیر دے۔

الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
صرف شہریت حاصل کرنے کے لیے شادی کرنا اور پھر بیوی کو طلاق دے دینا مجھے تو یہ ظاہر ہوتاہے کہ شریعت میں یہ جائز نہیں۔اسی طرح نصرانی عورت سے صرف اوراق میں ہی نکاح کرنا ان کفار ساتھ حیلہ اور مکروفریب ہی ہے جو کہ جائز نہیں کیونکہ اللہ تعالیٰ ظلم کوپسند نہیں فرماتا حتیٰ کہ کافر پر بھی کسی قسم کے ظلم کو پسند نہیں کرتا۔(شیخ ابن باز رحمۃ اللہ علیہ )
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ نکاح و طلاق

ص274

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ