سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(193) نکاح کے الفاظ

  • 15711
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-25
  • مشاہدات : 936

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
میں نے بہت زیادہ عقد نکاح کے الفاظ سنے ہیں مثلاً "میں نے تیرا نکاح کر دیا" اور"میں نے تجھے مالک بنادیا "اور " میں نے تیری شادی کردی "تو ان میں سے کون سے الفاظ صحیح ہے؟

الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
ہر وہ کلمہ جو عقد نکاح پر دلالت کرتا ہو اس کے ساتھ عقد نکاح درست ہے مثلاً مذکورہ کلمے اور جو بھی ان کے معنی میں ہوں علماء کے اقوال میں سے صحیح ترین یہی ہے ان کلموں میں زیادہ واضح کلمے یہ ہیں "میں نے تیری شادی کردی"اور" میں نے تیرا نکاح کردیا" اور میں نے تجھے مالک بنادیا "وغیرہ ۔(سعودی فتویٰ کمیٹی )
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ نکاح و طلاق

ص261

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ