سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(162) اپنے بھائی کے پیغام نکاح پر پیغام نکاح بھیجنا

  • 15680
  • تاریخ اشاعت : 2024-03-28
  • مشاہدات : 1078

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کیا ا پنے بھائی کے  پیغام نکاح پر اپنا  پیغام نکاح بھیج دینا جائز ہے؟

الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

کسی بھی مسلمان کے لیے جائز نہیں کہ وہ اپنے کسی دوسرے مسلمان بھائی کے  پیغام نکاح پر اپنا پیغام نکاح  بھیج دے کیونکہ حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ    سے ثابت   ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم    نے  فرمایا:

"لَا يَخْطُبُ أَحَدُكُمْ عَلَى خِطْبَةِ أَخِيهِ "
"تم میں کوئی بھی اپنے بھائی کے  پیغام نکاح پر پیغام نکاح نہ دے۔"( بخاری (5142) کتاب النکاح باب لا یخطب علی خطبۃ اخیۃ حتی ینکح اوید ع مسلم(1412) کتاب النکاح باب  تحریم الخطبۃ علی خطبۃ اخیہ حتیٰ یاذن او یترک ترمذی(1292) (سعودی فتویٰ کمیٹی)
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ نکاح و طلاق

ص232

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ