سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(117) کیا میں اپنی طلاق یافتہ چچی کا محرم ہوں جبکہ وہ میرے نانا کی بیٹی ہے؟

  • 15635
  • تاریخ اشاعت : 2024-03-29
  • مشاہدات : 966

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کیا  میں اپنی چچی کی طلاق کے بعد اس کا محرم شمار ہوں گا اصل میں وہ میرے نانا کی بیٹی ہے؟اللہ تعالیٰ آپ کو جزائے خیر سے نوازے۔

الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
جد(عربی  میں نانا اور دادا کوکہا جاتا ہے اس) کی بیٹی یا تو آپ کی خالہ ہوگی یا پھر پھوپھو اگر تو وہ آپ کے دادا کی بیٹی ہے تو آ پ کی پھوپھو لگے گی اوراگر وہ آپ کے نانا کی بیٹی ہے تو آ پ کی خالہ۔جب وہ آپ کی خالہ یا  پھوپھو ہے تو آپ اسکے محرم ہیں خواہ وہ آپ کی چچی بھی ہو یا نہ ہو اور سوال سے تو یہی ظاہر ہوتاہے کہ وہ آپ کے نانا کی بیٹی(یعنی خالہ) ہے کیونکہ پھوپھو چچی نہیں ہوسکتی۔
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ نکاح و طلاق

ص178

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ