سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(325) جہاد افغانستان کےحوالہ سے ہماری ذمہ داریاں...

  • 15620
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-27
  • مشاہدات : 891

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
جہادافغانستان کےحوالہ سےہماری ذمہ داریاں کیاہیں اورآپ نےاس سلسلہ میں اب تک کیاکوششیں سرانجام دی ہیں؟

الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
لاریب!افغانستان میں جہادایک اسلامی جہادہےلہٰذاتمام مسلمانوں پراس کی تائیدوحمایت فرض ہےکیونکہ افغانستان کےمسلمان ایک ایسےجھگڑالواورخبیث دشمن سےبرسرپیکارہیں جوسب سےبڑاکافراورسب سےبڑاکمینہ ہےاورسب سےزیادہ طاقتوربھی۔مادی طورپرمقابلہ کیاجائےتوافغانیوں اورروسیوں میں کوئی نسبت ہی نہیں لیکن اللہ تعالیٰ کی طرف سےنصرت اورتائیدوحمایت ہمارےمجاہدبھائیوں کےشامل حال ہے۔تمام مسلمانوں پربھی یہ فرض ہےکہ وہ اپنےان بھائیوں کی مددکریں۔اوردامےدرمےسخنےقدمےہرطرح سےمددکریں،روئےزمین کےمسلمانوں پراپنےان مسلمان بھائیوں کی مددکرنافرض ہے۔حکومت سعودی عرب نےبھی اپنےعوام سےکہاہےکہ وہ اپنےبھائیوں کی مددکریں۔الحمدللہ سعودی عوام نےاپنےبھائیوں کی مالی امدادکےسلسلہ میں خوب بڑھ چڑھ کرحصہ لیاہےاوریہ سلسلہ ابھی تک بدستورجاری وساری ہے۔اللہ تعالیٰ ہم سب کوتوفیق عطافرمائےکہ ہم اپنےمجاہداورمہاجربھائیوں تک یہ امدادجلدسےجلدپہنچادیں کیونکہ انہیں اس کی شدید ضرورت ہےاوران کی مددکرناہم سب پرفرض ہے۔اللہ تعالیٰ سےدعاہےکہ ہمیشہ وہ ہمیں ان کی مددکی توفیق عطافرمائے،ہمارےبھائیوں کی مددفرمائےاورانہیں اپنےدشمن کےمقابلہ میں نجات،سعادت اورنصرت سےسرفرازفرمائے،دشمنان اسلام خواہ کہیں بھی ہوں انہیں ذلت ورسوائی سےدوچارکرے،تباہ وبربادکرے،ان کےمقابلہ میں مسلمانوں کوفتح ونصرت سےہم کنارفرمائےاوران کی مددکرنے والوں کو بے پایاں اجروثواب سے نوازے،
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

مقالات و فتاویٰ

ص448

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ