سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(88)مقررہ مدت تک کے لیے شادی

  • 15596
  • تاریخ اشاعت : 2024-03-28
  • مشاہدات : 1027

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

تقریباً چار ہفتے قبل میری ایک عرب مسلمان شخص سے ملاقات ہوئی۔اس نے مجھے کہا کہ اسے مجھ میں خاص لگاؤ ہے اور میرے ساتھ رہنے میں رغبت رکھتا ہے اور ان ملاقاتوں کو صحیح اور قائم کرنے کے لیے اس نے مجھ سے کہا کہ میرے ساتھ مقررہ مدت تک کے لیے شادی کرلو۔

میں نے اس مقررہ مدت تک شادی کے معانی تلاش کرنے کی کوشش کرنا شروع کردی۔ میں اس شخص سے حقیقی طور پر محبت کرتی ہوں۔اور اس سے شادی کرنا چاہتی ہوں اور ممکن ہے کہ ہم دونوں بالفعل شادی کرلیں  ۔لیکن مجھے اس موضوع کے متعلق کچھ علم نہیں ۔ گزارش ہے کہ آپ اس موضوع کی وضاحت کریں۔

الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

شریعت اسلامیہ میں کو ئی ایسی شادی نہیں جو مقررہ مدت تک کے لیے روا رکھی گئی ہو۔ جو شخص بھی ایسا کرتا ہواپایا گیا اسے زنا کی حد کا سامنا کرنا پڑے گا جیسا کہ حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ تعالیٰ عنہ   کا فرمان ہے کہ:

"اس (نکاح متعہ کے) مسئلے میں میرے پاس جو بھی لا یا گیا میں اسے حد لگاؤں گا۔"[1]

تاہم کچھ بدعتی اور گمراہ لوگ آج تک نکاح متعہ کو حلال سمجھتے ہیں جو کہ مقررہ مدت تک شادی کی ہی ایک قسم ہے حالانکہ شریعت  اسلامیہ میں متعہ منسوخ ہو چکا  ہے ۔اس لیے آپ پر واجب اور ضروری ہے کہ آپ اس سے بچ کر رہیں اور آپ کی خواہش اور جذبات آپ پر غالب آکر کہیں آپ کو حق سے دورنہ کر دیں۔(شیخ محمد المنجد )


[1] ۔حسن صحیح ابن ماجہ 1598۔کتاب النکاح : باب النهي عن نکاح المتعة ابن ماجه 1963۔حافظ ابن حجر رحمۃ اللہ علیہ  نے اسے صحیح کہا ہے ۔(۔تلخیص الحبیر154/3۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ نکاح و طلاق

سلسله فتاوىٰ عرب علماء 4

صفحہ نمبر 148

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ