سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(315) کیا آپ کی کسی خاص فقہی مذہب سے وابستگی ہے ،فتوی اور دلائل کے لئے آپ کا طریق کار کیا ہے؟

  • 15577
  • تاریخ اشاعت : 2024-03-29
  • مشاہدات : 545

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کیا آپ کی کسی خاص فقہی مذہب سےوابستگی ہے ،فتوی اوردلائل کے لئے آپ کا طریق کار کیا ہے؟

الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

فقہ میں میر امذہب وہ ہے جو امام احمد بن حنبل رحمۃ اللہ علیہ کامذہب ہے لیکن برسبیل تقلید نہیں بلکہ ان اصولوں کی اتباع کے طور پر جنہیں انہوں نے اختیار فرمایاتھا۔اختلافی مسائل میں میرا طریق کاریہ ہے کہ میں صرف اسے ترجیح دیتا ہوں جوازروئے دلیل راجح ہو اوراسی کے مطابق فتوی دیتا ہوں خواہ وہ مذہب حنابلہ کے موافق ہویا مخالف ،کیونکہ حق اس بات کا مستحق ہے کہ اس کی اتباع کی جائے،ارشادباری تعالی ہے:

﴿يـٰأَيُّهَا الَّذينَ ءامَنوا أَطيعُوا اللَّهَ وَأَطيعُوا الرَّ‌سولَ وَأُولِى الأَمرِ‌ مِنكُم فَإِن تَنـٰزَعتُم فى شَىءٍ فَرُ‌دّوهُ إِلَى اللَّهِ وَالرَّ‌سولِ إِن كُنتُم تُؤمِنونَ بِاللَّهِ وَاليَومِ الءاخِرِ‌ ذ‌ٰلِكَ خَيرٌ‌ وَأَحسَنُ تَأويلًا ﴿٥٩﴾... سورة النساء
‘‘اے ایمان والو!اللہ اوراس کے رسول کی فرماں برداری کرواورجو تم میں سے صاحب حکومت ہیں ان کی بھی اوراگرکسی بات میں تمھاراآپس میں اختلاف ہوجائے تواگراللہ اورروزآخرت پر ایمان رکھتے ہوتواس میں اللہ اوراس کے رسول (کے حکم)کی طرف رجوع کرو۔یہ بہت اچھی بات ہے اوراس کاانجام (نتیجہ)بھی اچھا ہے۔’’
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

مقالات و فتاویٰ

ص439

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ