سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(304) کیا کولونیا(Cologne)خوشبو استعمال کرنا حلال ہے یا حرام؟

  • 15549
  • تاریخ اشاعت : 2024-03-28
  • مشاہدات : 708

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
مادہ کولونیا کے بطورخوشبواستعمال کرنے کے بارے میں ہماراکافی اختلاف ہوا ہے کیا اس کے استعمال کے بعد وضو کی تجدید اورجسم کے جس حصہ پر یہ خوشبو لگی ہواسے دھونا ضروری ہے؟

الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
لونیا کےنام سے مشہو رخوشبومادہ ‘‘سبرتو’’ہوتا ہے جو اطباء کے بقول ایک نشہ آورچیز ہے لہذا واجب ہے کہ اس خوشبو کا استعمال ترک کردیا جائے اوراس کے بجائے ایسی خوشبو استعمال کی جائے جونشہ آورچیزوں سے پاک ہو۔اس خوشبوکے استعمال کے بعدوضو کرنا واجب نہیں ہے اورنہ جسم کے اس حصہ کو دھونا واجب ہے جہاں یہ خوشبو لگی ہو کیونکہ اس کے ناپاک ہونے کی کوئی دلیل نہیں ہے،
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

مقالات و فتاویٰ

ص421

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ