سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(299) کیا بچے ہوئے کھانے کو کوڑا کرکٹ میں دالنا جائز ہے؟

  • 15544
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-25
  • مشاہدات : 772

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
بعض لوگ بچے  ہوئے کھانے کو کارٹون وغیرہ میں ڈال کر سڑک پر رکھ دیتے ہیں تاکہ جانورکھالیں مگر جب صفائی کرنے والے آتے ہیں تووہ اسے اٹھا کر کوڑا کرکٹ میں ڈال دیتے  ہیں سوال یہ ہے کیا بچے ہوئے کھانے کو کوڑا کرکٹ میں ڈالنا جائز ہے؟

الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
واجب یہ ہے کہ کھانا کھانے کے لئے فقیروں کو دے دیا جائے ،اوراگر فقیر موجود نہ ہوں تواسے  دور کسی ایسی جگہ رکھ دیا جائے جہاں اس کی بے حرمتی نہ ہو اوراسے جانور کھا لیں اوراگر ایسا ممکن نہ ہو تو اسے کارٹون یا لفافوں وغیرہ میں ڈال دیا جائے اوربلدیہ کو چاہئے کہ وہ اپنے عملہ صفائی کو اس بات کا پابند کرے کہ وہ ان لفافوں وغیرہ کو صاف جگہوں  پر رکھ دیں تاکہ جانور کھالیں یا لوگ اپنے جانوروں کو کھلانے کے لئے لے لیں اوراس طرح کھانے کو بے حرمتی اورضیاع سے بچایاجاسکتا ہے۔
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

مقالات و فتاویٰ

ص419

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ