سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(36)اگر لڑکی کا ولی شادی کے وقت حاضر نہ ہو سکتا ہو

  • 15492
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-25
  • مشاہدات : 1189

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

عورت اپنے شہر کے علاوہ کسی اور شہر میں ہو اور اس کا ولی وہاں موجود نہ ہو تو کیا اس کے لیے وہاں شادی کرنا جائز ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

عورت جس کا کوئی ولی نہ ہویا ولی تو ہو لیکن کسی بھی وجہ سے وہ وہاں پہنچ نہ سکتا ہو تو حکمران اس عورت کا ولی بن کر نکاح کرا دے گا اور اس مسئلے میں قاضی حکمران کا نائب ہے، لہٰذا جب حکمران یا اس کا نائب نکاح کر ا دے گا تو  عقدِ نکاح درست ہو جائے گا۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ نکاح و طلاق

سلسله فتاوىٰ عرب علماء 4

صفحہ نمبر 85

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ