سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(26)بیوی کی وفات کے فوراً بعد شوہر شادی کر سکتا ہے؟

  • 15476
  • تاریخ اشاعت : 2024-03-28
  • مشاہدات : 896

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

اگر کسی  آدمی کی بیوی فوت ہو جائے تو کیا اس کے لیے  اس کی وفات کے  ایک ماہ بعد شادی کرنا جائز ہے یا اس سے کم یا زیادہ مدت کے بعد۔ کیونکہ بعض ائمہ کا کہنا ہے کہ ایسے شخص کے لیے بیوی کی وفات کے تین ماہ بعد شادی کرنا جائز ہے تو کیا یہ بات صحیح ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

جب آدمی کی بیوی فوت ہو جائے تو وہ جب چاہے شادی کر سکتا ہے اور جو بات آپ نے ذکر کی ہے اس کی کوئی اصل نہیں بلکہ وہ باطل (اور من گھڑت) ہے۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ نکاح و طلاق

سلسله فتاوىٰ عرب علماء 4

صفحہ نمبر 68

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ